5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مقبوضہ کشمیر، تین بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر ہزاروں افراد کا مظاہرہ
جنگ نیوز -
سری نگر…فارن ڈیسک…مقبوضہ کشمیر میں تین بے گناہ کشمری نوجوانوں کی شہادت پر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا جب کہ مظاہرین کے خلاف پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بھاری استعمال کیا اور مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں 14افراد زخمی ہو گئے?فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تین مسلمان نوجوانون کی شہادت پر احتجاج کرنے والے ہزاروں دیہاتیوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس استعمال کی? واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے یہ دعوی? کیا تھا کہ پاکستان سے ملحقہ سرحد پر تین عسکریت پسندوں کو مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے لیکن شمالی ضلع بارہ مولا میں ان تینوں نوجوانوں کے رشہ داروں کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان بے گناہ تھے اور واقعہ سے تین دن قبل غائب کیے گئے تھے?جمعہ کواعلی? حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات اور تینوں شہداء کی قبر کشائی کا بھی حکم دیا? آج ہزاروں دیہاتیوں نے ان نوجوانوں کے گھر کے باہر مظاہرہ کیا اور نعرے بلند کئے کہ ’ہم آزادی چاہتے ہیں اور قاتلوں کو لٹکاو?‘?پولیس نے ان احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا?اس دوران 14افراد شدید زخمی بھی ہوئے? خیال رہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف مزاحمت میں1989سے تا حال 47ہزار کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں?