5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:جسٹس نظام قتل کیس کی سماعت5جون تک ملتوی
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .کراچی کی مقامی عدالت نے جسٹس نظام قتل کیس کی سماعت5جون تک ملتوی کردی ہے?مقدمے کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے کی ?دوران سماعت سرکاری وکیل نعمت علی رندھاوا نے تحریری درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کے دو اہم گواہ انتقال کرچکے ہیں جبکہ دیگر کوئی گواہ بھی بیرون ملک ہیں استغاثہ گواہوں کو پیش نہیں کرسکتی ?گزشتہ سماعت میں عدالت نے مقدمے کے ملزم بابر سندھو پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے گواہوں کو بیانات کیلئے طلب کیاتھا جبکہ ملزم نے صحت جرم قبول کرنے سے انکار کردیا تھا?اسی مقدمے میں آصف زرداری پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ? عدالت نے استغاثہ کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد گواہوں کی سائیڈ بند کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت5جون تک ملتوی کردی ہے?