5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت2.2ریکارڈ کی گئی
جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ شہرمیں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹراسکیل پرشدت2.2ریکارڈکی گئی? محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں رات نو بجکر10منٹ پرزلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹرسکیل پراسکی شدت2.2ریکارڈکی گئی اورمرکزشمال مشرق میں15کلومیٹر دور تھاجبکہ اسکی گہرائی دس کلومیٹرتھی لوگ ڈرکے مارے کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے?کوئٹہ میں75سال قبل1935میں آج ہی کے روزآنے والے زلزلہ میں پچاس ہزار سے زائدافرادلقمہ اجل اورسینکڑوں افرادزخمی ہوگئے تھے جبکہ مواصلات کانظام مکمل طورپر درہم برہم ہوگیاتھا?