تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اوباما نے مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے،اسرائیل کا دعوی?

جنگ نیوز -
ٹورنٹو ... اسرائیل نے دعوی? کیا ہے کہ امریکی صدر اوباما نے مفادات کے تحفظ کی واضح یقین دہانی کرادی ہے کہ مشرق وسطی? کو ایٹمی اسلحے سے پاک کرنے کی پیشرفت سے تل ابیب متاثر نہیں ہوگا? اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے مستقبل کی فلسطینی ریاست غیر فوجی ہونے کی یقین دہانی بھی مانگ لی?اسرائیلی حکام کے مطابق صدراوباما نے دو ہفتے پہلے نتن یاہو کو ذاتی پیغام میں یقین دہانی کرائی تھی کہ مشرق وسطی? کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی اقوام متحدہ کے تحت کوششیں اسرائیل کی اسٹرٹیجک ڈیٹرنس صلاحیت بڑھانے پر اثرانداز نہیں ہوں گی? جبکہ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مفادات کیخلاف کوئی قرارداد بھی منظور نہیں ہوگی? کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وزراعظم بن یامین نتن یاہو نے یہودی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا اور خطے میں اس کا اثررسوخ کم کرنے کیلئے مستقبل کی فلسطینی ریاست غیر فوجی ہونی چاہیے? نتن یاہو منگل کو امریکا روانگی سے قبل کینیڈین ہم منصب اسٹیفن ہارپر سے ملاقات کریں گے?امریکا میں ان کی صدر اوباما سے بھی ملاقات متوقع ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.