تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پانی میں غوطہ لگانے والے پرندے ’گریبی‘ کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ

جنگ نیوز -
لندن…دنیا میں جہاں بہت سے جانوروں اور پرندوں کی نسل معدوم ہوتی جارہی ہے وہیں پانی میں غوطہ لگانے والے پرندےGrebe کی بقا کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں? مڈغاسکر میں پائے جانے والے اس پرندے کو آخری مرتبہ1985ء میں دیکھا گیا تھا? ماہرین کا کہنا ہے کہ Grebe کی نسل کو ختم کرنے میں انسانوں کے ساتھ ساتھ مچھلیوں کا بھی ہاتھ ہے?Alaotra جھیل اور مڈغاسکر کے اطراف کا علاقہ اس بے دم مرغابی کا گھر بتایا جاتا ہے?چھوٹے پروں کے باعث یہ پرندہ لمبی اڑان بھرنے سے قاصر ہے اور اسی لیے قریبی جھیلوں اور ساحلوں تک محدود رہتا ہے?اس سے پہلے 2005ء میں اس پرندے کی نسل کو لاحق خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.