تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں چوتھے ون ڈے میں بھی شکست

جنگ نیوز -
ڈومینکا …ہاشم آملہ کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست کر سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کرلی ہے? ڈومینکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شیونارائن چندرپال کے 66 اور ڈیل رچرڈز کے 59 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے 6 وکٹ کے نقصان 303 رنز بنائے، چارل لینگویلٹ اور سوٹسوبے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقا نے 3 وکٹ کے نقصان پر آخری گیند پر ہدف حاصل کرلیا، ہاشم آملہ نے سیریز کی دوسری سنچری اسکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، وہ 129 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اے بی ڈی ویلئرز نے 57 ناٹ آؤٹ اور جیک کیلس نے 51 رنز اسکور کئے، سیریز میں جنوبی افریقا کو چار صفر کی برتری حاصل ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.