5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرنچ اوپن:فیڈرر کی فتوحات جاری، اینڈی مرے اور وینس ولیمز آو?ٹ
جنگ نیوز -
پیرس…فرنچ اوپن ٹینس میں دفاعی چیمپین راجر فیڈرر کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، برطانیہ کے اینڈی مرے اور امریکہ کی وینس ولیمز شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی ہیں? رولان گیروز میں جاری ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ تھا ہم وطن اسٹانیسلز وارینکا سے، ٹاپ سیڈ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور چھ تین، سات چھ اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی، برطانیہ کے اینڈی مرے کو چوتھے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، انہیں چھ چار، سات پانچ اور چھ تین سے شکست دے کر جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں?دوسری جانب روس کی نادیہ پیٹرووا نے وینس ولیمز کے خلاف چھ چاراورچھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، روس کی الینا ڈیمنٹیوا اوراٹلی کی فرانسسکا شیوون بھی کوارٹرفائنل میں پہنچ گئیں?تیسرے راؤنڈ میں بیلجیم کی جسٹین اینن نے روس کی ماریا شراپوا کو چھ دو، تین چھ اورچھ تین سے ہراکرپری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی?