5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افغانستان:امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد1076ہو گئی،رپورٹ
جنگ نیوز -
واشنگٹن…فارن ڈیسک…عراق جنگ میں امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں4404 ہو گئیں،جبکہ افغانستان میں امریکی ہلاکتوں کی تعداد 1076 تک پینچ گئی ہے? امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان میں 2001سے امریکی جارحیت کے بعدسے اب تک امریکی فوجیوں کی ہلاکتیں1076ہوگئیں جن میں 791فوجی مخالفانہ حملوں میں مارے گئے جب کہ285دیگر کارروائیوں میں ہلاک ہوئے? 2003سے عراق پر امریکی جارحیت کے بعد4404فوجیوں میں سے3486مخالفانہ حملوں جب کہ918فوجی دیگر کاروائیوں میں ہلاک ہوئے?ان ہلاکتوں میں 13امریکی شہری بھی شامل ہیں? فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناٹو افواج کی ہلاکتیں رواں برس223ہو گئیں ہیں جب کہ گزشتہ برس520ناٹو فوجی ہلاک ہوئے?