5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دفتر خارجہ کی جانب سے امدادی قافلے پر اسرائیلی پر حملے کی مذمت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے غزہ کے محصور فلسطینیوں کے لئے جانے والے عالمی امدادی قافلے کے بحری جہاز پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین اور روایات کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے ? ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ انسانی امدادی مشن پر جانے والوں پر جارحیت ایک ظالمانہ فعل ہے?ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسرائیلی جارحیت کے شکار جہاز پر پاکستانیوں اور میڈیا کے نمائندوں طلعت حسین اور رضا محمود آغا کے بارے میں گہری تشویش ہے? اس حوالے سے عرب خطہ کے ممالک میں پاکستانی سفارتی مشنز سے رابطہ ہے تاکہ پاکستانیوں کی خیریت معلوم کی جا سکے ?