تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

القاعدہ کے اہم کمانڈر ابو ال یزید کی ہلاکت کی تصدیق

جنگ نیوز -
القاعدہ کے اہم کمانڈر ابو ال یزید کی ہلاکت کی تصدیق

واشنگٹن…امریکی میڈیا کا دعوی? ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں گزشتہ ہفتے القاعدہ کا اہم رہ نما مصطفی ال یزید ہلاک ہوگیا، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے بھی اپنی ویب سائیٹ پر ہلاکت کی تصدیق کردی ہے?امریکی اخبارنے امریکی میں حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں القاعدہ کا ایک اہم رہنما مصری شہری مصطفی احمد محمد عثمان ابو ال یزید المعروف شیخ سعد المصری ایک ہفتے قبل ہوا ?جس کی تصدیق القاعدہ نے بھی اپنی ویب سائیٹ پر کردی ہے?امریکی حکام کا کہنا ہے القاعدہ رہنما کی ہلاکت کی خبریں گردش کررہی تھی تاہم اس بات کا یقین ہے کہ القاعدہ رہنما ہلاک ہوچکا ہے?ان کا کہنا تھا مصطفی الزیدالقاعدہ رہنما اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری کے درمیان روابط کا کام کرتا تھا اور القاعدہ میں چیف آپریٹنگ آفیسر کے طورپر کام کرتا تھا?امریکی حکام کے مطابق القاعدہ رہنما کی ہلاکت سے القاعدہ کو سخت نقصان پہنچا ہے، اور اس کی ہلاکت ایک بڑی کامیابی ہے ان کا کہنا تھاکہ یہ دہشت گرد امریکا کے لیے خطرہ ہیں اور امریکا پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مصطفی? ال یزید کی ہلاکت کے بعد ثابت ہوا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے القاعدہ کے لیے اتنے محفوظ نہیں جتنا القاعدہ خیال کرتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.