تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جناح اسپتال لاہور پر حملے کا مقدمہ 6 نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے جناح اسپتال پر حملہ کرنیوالے6 نام معلوم دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا?اسپتال انتظامیہ نے پنجاب حکومت سے مزید سکیورٹی طلب کرلی ہے جبکہ زیرعلاج دہشت گرد کو کوٹ لکھپت جیل اسپتال منتقل کر دیاگیا?پیر کی رات دہشت گردی کے بعدجناح اسپتال میں سکیورٹی سخت کر کے ایمرجنسی کھول دی گئی ہے جبکہ حراست میں لئے گئے مشکوک شخص کو بھی رہا کر دیاگیا? جناح اسپتال میں زیرعلاج دہشت گرد کو کوٹ لکھپت جیل کے اسپتال میں منتقل کردیاگیا ? جناح اسپتال انتظامیہ نے تین بکروں کا صدقہ بھی دیا ، اسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دہشت گرد کو کہیں اورمنتقل کردیا جائے لیکن حکومت نے بات نہیں سنی? تھانہ گارڈن ٹاؤن میں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے?دوسری جانب پولیس لائنز میں شہید اے ایس آئی اشتیاق سندھو، کانسٹیبل ذوالفقار، کانسٹیبل راشد، اورکانسٹیبل غلام احمد کی اجتماعی نمازجنازہ ادا کی گئی،جس میں اعلی? پولیس حکام شریک ہوئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.