5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرنچ اوپن :دفاعی چیمپئن فیڈرر کو سوڈرلنگ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
جنگ نیوز -
پیرس…فرنچ اوپن ٹینس میں اس وقت سب سے بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا،جب دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈ راجر فیڈرر کورابن سوڈرلنگ نے کوارٹر فائنل میں شکست دیدی ? پیرس کے رولان گیروس میں جاری ایونٹ کے مینز کوارٹر فائنل میں سوئیڈین کے سیڈ نمبر پانچ رابن سوڈرلنگ پوری طرح راجر فیڈرر پر حاوی رہے ? فیڈرر نے پہلا سیٹ تو تین گیمز ڈراپ کرتے ہوئے جیت لیا لیکن دوسرے سیٹ میں رابن نے انہیں صرف تین گیمز جیتنے کا موقع دیا ? تیسرا سیٹ ٹائی بریکر پر رابن سوڈرلنگ کے نام رہا جبکہ چوتھاسیٹ میچ کافیصلہ کن سیٹ ثابت ہو،،سوڈرلنگ کی کامیابی کا اسکور تین ? چھ ، چھ ? تین ، سات ? پانچ اور چھ ? چار رہا? ایک اور کوارٹر فائنل میں چیک کے ٹامس برڈخ نے روس کے میخائل ہوزہنی کو چھ ? تین ، چھ ? ایک اور چھ ? دو سے شکست دی?خواتین کے کوارٹر فائنل میں روس کی ایلینا ڈیمنٹیوا نے ہم وطن نادیہ پیٹرووا کو دو ? چھ ، چھ ? دو اور چھ ? صفر سے ہرایا ?اٹلی کی فرانسسکا شیاوان نے ڈنمارک کی تھرڈ سیڈکیرولائن وزنیاکی کو چھ ? دو اور چھ ? تین سے مات دی ?