5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پنجابی طالبان جنوبی پنجاب میں خطرناک ہوچکے،رحمن ملک
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پنجابی طالبان جنوبی پنجاب میں خطرناک ہوچکے ہیں اور بڑی وارداتوں کی تیاری کر رہے ہیں? قائمہ کمیٹی کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہمیریٹ ہوٹل دھماکا ،جی ایچ کیوپر حملے اور لاہور دہشت گردی واقعات میں بھی لشکر جھنگوی ملوث ہے? بریفنگ میں وزیر داخلہ کہا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سے کہہ دیا گیا ہے کہ مشتبہ گروپوں کیخلاف فوری کارروائی کرے? انہوں نے کہا کہ کراچی میں بڑے تاجرگروپوں کوبلیک میل کرنیوالوں کی معلومات مل گئیں اور شہر میں ایف سی کو بلیک میلرز کیخلاف کارروائی کا ہدف دیا ہے? انہوں نے مزید کہا کہ انٹیلے جنس اطلاع پرآپریشن میں’را‘کے 3 ایجنٹ پکڑے ہیں? رحمن ملک نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ فیصل شہزاد کیس کی تحقیقات میں امریکا سے تعاون کر رہے ہیں ?