تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اب اجے دیوگن18سالہ لڑکی سے رومانس کریں گے

جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کے معروف ایکشن اسٹار اور ٹریجڈی ہیرو اجے دیوگن بھی اب شاہ رخ خان اور سلمان خان کی طرح اپنی نئی آنے والی فلم ’ دل تو بچہ ہے جی‘ میں ایک 18سالہ لڑکی کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے?بالی وڈ کے باصلاحیت ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کی زیرِ ہدایت بنائی جانے والی اس فلم کے لیے اداکارہ امیشا پاٹیل اور جیا خان کو پہلے ہی کاسٹ کیا جاچکا ہے لیکن اجے دیوگن کے بالمقابل مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے ہیروئن کی تلاش اب بھی جاری ہے?مدھر بھنڈارکر اس فلم میں ہیروئن کے کردار کے لیے کسی نئے چہرے کی تلاش میں ہیں جو18سال کی عمر کے قریب ہو? اگر چہ کہ اب تک بہت سی لڑکیوں کے آڈیشن لیے جاچکے ہیں تاہم کو ئی بھی لڑکی مدھر کی اس فلم کی ہیروئن کے کردار کے معیار پر پوری نہیں اترسکی?مدھر بھنڈارکر ایک معصوم اور بھولی بھالی صورت والی لڑکی کی تلاش میں ہیں جو بہت زیادہ گلیمرس نہ ہو?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.