5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فرانسیسی صدر کا نام بھی پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کے اسکینڈل میں شامل
جنگ نیوز -
لکسمبرگ…لکسمبرگ پولیس نے فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کا نام بھی پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کے اسکینڈل میں شامل کرلیا ہے?لکسمبرگ میں پولیس انکوائری نے صدر نکولس سرکوزی کا نام پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت میں رشوت کے اسکینڈل میں لاکھوں پاؤنڈ کے غیر قانونی فنڈز استعمال کرنیوالی کمپنی کے بانی کے طور پر شامل کیا ہے?فرانسیسی ججوں کی ہدایت پر کام کرنیوالی پولیس کا کہنا ہے کہ نکولس سرکوزی نے ”ہائن“ نامی کمپنی کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا جس کا مقصد خفیہ ادائیگیوں کے لیے راہ ہموار کرنا تھا?ان فنڈز کا ایک حصہ فرانس لاکر سیاسی مہم میں استعمال کیا گیا?1994 میں پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کے وقت صدر سرکوزی کابینہ میں بجٹ وزیر تھے اور اس بات سے فرانسیسی تفتیش کاروں کے اس شبے کو تقویت حاصل ہوگی کہ رشوت کی رقم 1995 کے صدارتی انتخاب کی مہم میں استعمال کی گئی جس کے نگراں نکولس سرکوزی تھے?فرانسیسی ججوں کا خیال ہے کہ آبدوزوں کی خریداری میں کمیشن کی ادائیگی کے تنازع کے باعث2002 میں کراچی میں فرانسیسی انجینئروں کی بس پر بم حملہ کیا گیا تھا?صدر سرکوزی نے گزشتہ سال اس الزام کی تردید کی تھی کہ آبدوزوں کے کمیشن کی رقم صدارتی انتخاب کی مہم میں استعمال کی گئی تھی?