تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بنگلا دیش میںآ تش زدگی سے108افراد ہلاک، سو سے زائد زخمی

جنگ نیوز -
ڈھاکا…بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں آتش زدگی کے ایک واقعے میں 108افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں?آتش زدگی کا یہ واقعہ ڈھاکا کے انتہائی گنجان آباد علاقے ’نمتولی‘ میں پیش آیا?فائربریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ بجلی کا ٹرانسفارمر پھٹنے سے لگی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے کئی عمارتوں میں پھیل گئی?ڈھاکا میڈیکل ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر عمران الحسن نے ذرائع کو بتایا کہ انہوں نے خود 45 لاشیں سڑک پر پڑی دیکھی ہیں? انہوں نے کہا کہ ’مرنے والے معمولی جلے لیکن ان کی موت دھویں سے ہوئی ہے‘?یہ ڈھاکا میں حالیہ برسوں میں آتشزدگی کا بدترین واقعہ ہے?ہسپتال میں زخمیوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے?فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ نمتولی میں لگنے والی آگ پر اب پر قابو پا لیا گیا ہے اور آگ نے سات عمارتوں کو متاثر کیا ہے? ذرائع کے مطابق پہلی منزل پر کیمیکل فروخت کرنے والوں کی دکانیں تھیں جنہوں نے آگ پکڑ لی اور پھر یہ تیزی سے پھیلتی چلی گئی? کیمیکلز کی وجہ سے درجہ حرارت اور کیمیائی بخارات ناقابلِ برداشت ہوگئے تھے?امدادی عملے کو قدیم رہائشی عمارتوں کے تنگ زینوں کی وجہ سے عمارتوں میں داخل ہونے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا?آتشزدگی کے ایک عینی شاہد کے مطابق جس وقت آگ لگی تو ایک عمارت کی چھت پر شادی کی تقریب ہو رہی تھی? عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دلہن آتشزدگی سے متاثر نہیں ہوئی کیوں کہ وہ تیار ہونے کے لیے بیوٹی پارلر گئی ہوئی تھی?ایک متاثرہ عمارت کی رہائشی رحیمہ بیگم نے بتایا کہ وہ رات کا کھانا کھا رہی تھی جب عمارت میں آگ لگ گئی? مبصرین کے مطابق ڈھاکا میں آتش زدگی کے واقعات عام ہیں لیکن یہ حالیہ برسوں میں بد ترین واقعہ ہے?واضح رہے کہ ڈھاکا کا شمار دنیا کے گنجان ترین شہروں میں ہوتا ہے اور نمتولی اس شہر کا سب سے گنجان علاقہ ہے? لوگوں کی اکثریت ایسی عمارتوں میں رہائش پذیر ہے جہاں آگ لگنے کی صورت میں بچنے کا امکان کم ہے اور حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.