5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی: موسلا دھار بارش کیساتھ ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے اور شہر کے بیشتر علاقوں مین بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی??محکمہ موسمیات کے مطابق شہر مین آج سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہے گا جبکہ کل تک سندھ کے ساحلی علاقوں سے سمندر ی طوفان ٹکرائے گا?فیڈرل بی ایریا، لیاری ، ناظم آباد ، آئی آئی چندریگر روڈ ،حب ریور روڈسمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعدسڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے کئی موٹر سائیکل سواروں کو بائیک چلانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا?بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی شہر بھر کے ڈھائی سو سے ذائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی?اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے دیگر صوبائی وزرا کے ہمراہ شہر کے مضافاتی علاقوں کا ہنگامی دورہ کیااوربارش کے پیش نظر حفاظتی کارروائیوں کا جائزہ لیا?دورے کے دوران گورنر سندھ نے متعلقہ حکام کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی?