تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی: ایمپریس مارکیٹ کے قریب ٹرک الٹ گیا،2 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
کراچی: ایمپریس مارکیٹ کے قریب ٹرک الٹ گیا،2 افراد ہلاک

کراچی…کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ?پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کے نزدیک تیز رفتار مال بردار ٹرک بے قابو ہو کر الٹ گیا ? جس کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 6 افراد شدید زخمی ہو گئے ? واقع کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ? زخمیوں کو فوری طور سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ?جبکہ 4 افراد کو ضروری طبی امداد دی جارہی ایم ایل او کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کے سر اور ہاتھ پر فریکچرز آئے ہیں حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آئے تمام افراد سبزی منڈی سے آرہے تھے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.