5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
جرمنی میں دنیا کا سب سے بڑا ماڈل ریلوے اسٹیشن
جنگ نیوز -
ہیم برگ…سینٹرل مانیٹرنگ…جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں نمائش میں رکھے گئے ایک ہزار160اسکوائر میٹر ماڈل ٹرین اسٹیشن کو دنیا کا سب سے بڑا ماڈل ریلوے اسٹیشن قرار دیا گیا ہے? ’منی ایچر ونڈرلینڈ‘ نامی اس ماڈل اسٹیشن کو حقیقی روپ دینے کے لیے جرمنی کے دو بھائیوں نے وسیع و عریض رقبے پرایک مکمل مصنوعی شہر آباد کیا ہے?پانچ لاکھ گھنٹوں کی کڑی محنت سے بسایا گیا یہ ریلوے اسٹیشن چھ خطوں امریکا،سوئزرلینڈ،اسکینڈے نیویا،جرمنی اور آسٹریلیا کے مشہور راستوں اور پہاڑیوں سے گزرتا ہے جس کے درمیان ہر طرح کے کسینوز،اورتفریح گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں?اس ماڈل میں800ٹرینیں اور10ہزار کے قریب ٹرین گاڑیاں چلتی ہیں جبکہ اس آٹھ میل بڑے ٹریک پر سب سے بڑی ٹرین47اعشاریہ5فٹ لمبی ہے?اس ٹریک پر170کے قریب کمپیوٹر سے کنٹرول کی جانے والی اور4ہزار دیگر گاڑیاں،2لاکھ سے زائد افراد ،2ہزار800بلڈنگز،9 سو سگنلز جنہیں40 کے قریب کمپیوٹر کنٹرول کرتے ہیں، شامل ہیں?اس پورے ٹریک پر3لاکھ برقی قمقمے نصب ہیں جنہیں کمپیوٹر کی مدد سے چلایا جاتا ہے جبکہ ٹریک کی کڑی نگرانی کے لیے200جدید کیمرے بھی نصب ہیں?اس ٹریک کی وسعت کا کام ابھی جاری ہے جو2014تک مکمل کرلیا جائیگاجس کے بعد اس کا ٹریک 13میل اور اس کا رقبہ1ہزار800اسکوائر میٹر تک پہنچ جائیگا?یہ ماڈل اسٹیشن تکمیل کے مراحل پورے کرنے کے بعد برطانیہ ،فرانس اور اٹلی کے حصوں پر بھی مشتمل ہوگا جبکہ اس میں حال ہی میں تعمیر کیا جانے والا ہوائی اڈا بھی کھول دیا جائیگا?واضح رہے کہ اس پورے ماڈل ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے لیے ہزاروں کلوگرام اسٹیل اور لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے جس پر8ملین پاؤنڈ کی لاگت آئی ہے?