تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بھارتی وزیراعظم کے دورے پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

جنگ نیوز -
سری نگر …بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ آج جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر جارہے ہیں ?دوسری جانب مقبوضہوادی میں بھارتی وزیر اعظم کے دورے کے موقع پرآج مکمل ہڑتال ہے اور قابض انتظامیہ کی طر ف سے پورے سرینگر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے?ذرائع کے مطابق وہ امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کریں گے? بھارتی وزیر اعظم اس دورے کے موقع پر جموں و کشمیر کے وزیر اعلی? عمر عبداللہ سمیت دیگر سیاسی رہنماوں سے ملاقات کریں گے اور2007میں ہونیوالی گول میز کانفرنس پر ہونیوالی پیش رفت پر گفتگو کریں گے?ذرائع کے مطابق من موہن سنگھ پسندوں پسندوں کو مذاکرات کی پیش کش کریں گے?اس سے پہلے بھارتی وزیر اعظم نے سات ماہ قبل اکتوبر میں جموں وکشمیر کا دورہ کیا?ڈاکٹر من موہن سنگھ کے دورے کے پیش نظر وادی میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ?کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہڑتال کا مقصد بھارتی وزیر اعظم پر یہ واضح کرنا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیری عوام جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کو مستر د کرتے ہیں?ہڑتال کی کال بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی نے دی ہے جبکہ دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے ہڑتال کی کال کی حمایت کی ہے ?ادھر قابض انتظامیہ نے سرینگر شہر کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کر دی ہے ? سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ بھارتی جنگی ہیلی کاپٹر بھی فضا میں گشت کر رہے ہیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.