5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فربہہ خواتین کے بچے عارضہ قلب کا شکار ہو سکتے ہیں،تحقیق
جنگ نیوز - آسٹن…ماہرین نے ایک تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ موٹاپے کا شکار ماؤں کے بچوں میں بھی موٹاپے کے آثار نمایاں تھے اوران کا نارمل بچوں سے خون کا دباؤ15 فیصد زیادہ تھا? اس تحقیق کیلئے 90 فیصد موٹاپے کا شکار ماؤں کے پانچ ہزار بچوں کا تجزیہ کیاگیا جن میں تین ہزار 457 ماؤں کے بچوں کو عارضہ قلب کے مسائل سے واسطہ پڑا تھا? ماہرین تولید نے اس تحقیق میں سفارش کی ہے کہ موٹاپے کا شکار خواتین کوچاہیے کہ وضع حمل سے قبل اپنے وزن کو نارمل سطح تک لائیں ورنہ بچے مستقل طورپر عارضہ قلب کا شکار بن سکتے ہیں?