تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سندھ اوربلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کرا چی.. . . .. . . .. سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اب بھی کہیں کہیں تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے?اندرون سندھ کے شہروں جیکب آباد،کشموراور کندھ کوٹ میں رات بھروقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہاجس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اورموسم خوشگوار ہوگیاجبکہ تیزطوفانی ہوائیں چلنے کے سبب مختلف مقامات پر سائن بورڈ گرجانے کے واقعات بھی پیش آئے تاہم کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی?سکھرمیں آندھی کے باعث بجلی اورمواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا? بلوچستان کے شہر جعفر آباد اور نصیر آباد کے گردونواح میں بھی رات بھر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری رہاجس سے موسم خوشگوار ہوگیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.