5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی بینڈ کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاجاً کنسرٹ منسوخ
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…غزہ میں آزادی قافلے پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی بینڈ Pixies نے تل ابیب میں ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا ہے?اس سے پہلے برطانوی rocker ایلویس کاسٹیلو(ElvisCostello) بھی 30جو ن کو طے شدہ شیڈول کے مطابق اسرائیل میں پرفارم کرنے کا منصوبہ ترک کرنے کا اعلان کرچکے ہیں?اسرائیل میں راک بینڈ کے پروموٹرShukiWeiss کی جانب سے جاری بیان میں Pixies میوزک گروپ کے تل ابیب میں پرفارم نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ثقافتی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے? بیان میں میوز ک کنسرٹ منسوخ کرنے کی کوئی واضح وجہ تو نہیں بتائی گئی تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے?