تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات حل ہونے کی توقع ہے، بھارتی نائب صدر

جنگ نیوز -
پراگ…جنگ نیوز…بھارت کے نائب صدر حامد انصاری نے کہاہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام تنازعات حل ہونے کی توقع ہے، ماضی کے بجائے پاکستان کے ساتھ بہتر مستقبل کو دیکھ رہے ہیں?جمہوریہ چیک کے دورے کے دوران دارالحکومت پراگ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے نائب صدر نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کا مسائل حل کرنے کا اپنا انوکھا طریقہ ہے اور بنگلہ دیش بھارت تعلقات اس کی تازہ مثال ہے? کئی برسوں تک بھارت اور بنگلہ دیش میں کشیدگی رہی بالاآخر دونوں ممالک نے تنازعات ختم ہی کردئیے?انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھی تنازعات جلد حل ہوجائیں گے? بھارت کے نائب صدر نے کہاکہ سابق حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت بھی پاکستان سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.