5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…آئندہ24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،راولپنڈی ،اسلام آبادسمیت بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پرتیز ہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے?محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیراپنی معمول کی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبہ پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی? گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں25 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی?مری، پاراچنار18،راولاکوٹ17،سید پور16،گڑھی دوپٹہ15،مظفرآباد 12، سیدو شریف11اور اسلام آباد میں10ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی?