5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
روسی وزیراعظم پائپ لائن منصوبے سے اسرائیل کو خارج کر دیا
جنگ نیوز -
ماسکو . . . . . . . . روس کے وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے سٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبے سے اسرائیل کو خارج کر دیا? سٹریم ٹو معاہدے کے تحت روس ترکی کے اشتراک سے بحیرہ اسود کے راستے قبرض، شام، لبنان اور اسرائیل تک گیس پائپ لائن بچھانے کا منصوبہ تھا تاہم وزیراعظم ولادی میر پیوٹن نے منگل کو اسرائیل کو منصوبے سے خارج کرنے کا اعلان کیا ہے? ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، اس لئے تل ابیب کو ہماری گیس کی ضرورت نہیں رہی? ولادی میر پیوٹن نے کہاکہ گیس پائپ لائن منصوبے سے اسرائیلی اخراج کا فریڈم فلوٹیلا پر حملے سے کوئی تعلق نہیں، اسرائیل میں گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے اسے ہماری گیس کی ضرورت نہیں رہی? ترک میڈیا نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ سٹریم ٹو گیس منصوبے سے اسرائیل کو خارج کیا جا سکتا ہے?