تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اورکزئی،مہمند میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی،12شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور… اورکزئی اور مہمند ایجنسیوں میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 12شدت پسند ہلاک ہو گئے?اطلاعات کے مطابق شدت پسندوں نے مہمند ایجنسی کی تحصیل بائزئی میں واقع شونکڑی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نیتجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 6شدت پسندوں کو ہلاک کردیا?دوسری طرف اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈبوری میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 6شدت پسندمارے گئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا? ادھر بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 5شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.