5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ورلڈ فٹبال کپ ایک دن کی دوری پر، شکیراکا افریقی اسکول کا دورہ
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ ... ورلڈ فٹ بال کپ 2010میں ایک دن رہے گیا، معروف پاپ سنگرشکیرا نے جنوبی افریقا کے ایک اسکول کے بچوں کو ورلڈ کپ کے آفیشل سانگ کے رقص کے اسٹیپس سکھائے?اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر اور معروف پاپ سنگر شکیرا نے جنوبی افریقا کے ایک اسکول کا دورہ کیا، جس کے دوران بچوں سے ملاقات کی اور ورلڈ فٹ بال کپ 2010 کے آفیشل سانگ((واکا واکا) کے رقص کے اسٹیپس سکھائے? شکیرا کا کہنا ہے ورلڈ فٹ بال کپ کے موقعے پر مختلف تہذیبوں کے لوگ اکٹھے ہورہے ہیں اوریہ ایک بہترین موقع ہے کہ بچوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کی جائے، شکیرا کا کہنا تھا کہ عالمی رہنما ورلڈ فٹ بال کپ کے بعد تعلیم پر توجہ کو فوقیت دیں?