5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
امریکی سینیٹر نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے حق میں قرارداد تیار کرلی
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی سینیٹر جون کورنینس نے محصورین غزہ کیلئے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے حق اور فلسطینیوں کی حمایت میں کام کرنیوالوں کی مذمت کے لیے ایک قرارداد کامسودہ تیار کیا جسے منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا?ریپبلک پارٹی تعلق رکھنے والے امریکی سینیٹر جون کورنینس نے اسرائیل کے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے حق میں قرارداد تیارکرلی ہے?قرارداد کے مطابق غزہ جانے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کا حملہ جائز تھا جبکہ قرارداد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا میں فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کیلئے کام کرنیوالوں کی مذمت کی جائے اور یہ تسلیم کیا جائے کہ غزہ کی ناکہ بندی کیلئے سمندری حدود کی ناکہ بندی اسرئیل کا حق ہے ?سینیٹر کورنینس کاکہنا ہے کہ سینیٹ نے اگر قرارداد منظور کر لی تو اس کا مطلب یہ ہو گا اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے اسرائیل کے کسی بھی اقدام کو امریکا کی حمایت حاصل ہے?