5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
غزہ کا محاصرہ بدترین انسانی بحران ہے، اقوام متحدہ
جنگ نیوز -
قاہرہ…قوام متحدہ کا ادارہ برائے بحالی مہاجرین و پناہ گزین فلسطین’اونروا‘نے غزہ کی اسرائیل کی طرف سے مسلط معاشی ناکہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین انسانی المیہ قرار دیا ہے? مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مصر میں ’اونروا‘ کے علاقائی دفتر سے جاری بیان میں اقوام متحدہ کے مندوب برائے پناہ گزین فلپو گرانڈی نے کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی سے جو صورت حال پیدا ہوئی ہے اسے انسانی بحران نہیں بلکہ اس سے بھی بڑا اور سنگین ترین بحران قرار دیا جا سکتا ہے، کیونکہ معاشی ناکہ بندی سے غزہ میں ہر شہری کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور چار سال سے جاری معاشی ناکہ بندی تاریخ کی طویل ترین ناکہ بندی ہے?گرانڈی نے مزید کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی ظالمانہ اقدام ہے اور اسے کسی صورت بھی درست اقدام نہیں قرار دیا جا سکتا، معاشی ناکہ بندی کے باعث غزہ دنیا کی ایک کھلی جیل میں تبدیل ہو چکی ہے? انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے تسلسل میں اسرائیل کے ساتھ عالمی برادری بھی غزہ کے شہریوں کی مشکلات کی ذمہ دار ہے? ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق معاشی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں بے روز گاری میں 60 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ 80 فیصد شہری عالمی اداروں کی طرف سے فراہم کردہ امداد پر زندہ ہیں?