تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،بشیر بلور

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختون خوا کے سینئر وزیر بشیر احمد بلور نے کہا ہے کہ پشاور شہر کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں? شہر میں دس کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے?جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر احمد بلور کا کہنا تھا کہ پشاور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن شہر ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوا?تاہم موجودہ حکومت شہر میں سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کے علاوہ کئی ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے? ان کا کہنا تھا کہ شہر میں فلائی اوور کے علاوہ گیارہ انڈر پاسز بھی بنائے جائیں گے?اور اآئندہ مالی سالکیلئے صوبائی بجٹ میں بھی پشاور کے لئے زیادہ رقم مختص کی جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.