5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افریقا میں آلودہ مکئی کے استعمال سے ’ایچ آئی وی‘ میں اضافے کا انکشاف
جنگ نیوز -
لندن…ایک نئی تحقیق میں آلودہ مکئی اور افریقہ کے صحرائے اعظم کے زیریں علاقے میں ایچ آئی وی وائرس پھیلنے کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف ہوا ہے?امریکا میں تحقیق کے دوران سائینسدانوں کو یہ پتہ چلا کہ اس علاقے میں جو ں جوں مکئی کے استعمال میں اضافہ ہوا اس کے ساتھ ساتھ ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھا گیا?سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مکئی میں ایک خاص قسم کی فنگس یعنی پھپوندی ’ فیومونیسین‘ پائی جاتی ہے جو زہریلے حشرات یا کیڑے مکوڑوں کے باعث بنتی ہے? اس کے کھا نے والے افراد کے جمسوں میں ایچ آئی وی وائرس سے بچنے کی قوت مدافعت میں کمی واقع ہوجاتی ہے?سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مکئی کی کوالٹی بہتر بنا کر اس علاقے میں دس لاکھ افراد کو ایچ ائی وی وائرس سے بچایا جاسکتا ہے جو مجموعی تعداد میں پچاس فیصد تک کمی ہوگی؛ گو کہ اس شعبے میں اور بھی کام کرنے کی ضرورت ہے?یہ تحقیق امریکا کے ایک جریدے میں شائع ہوئی ہے جو غذائی اشیاء کی افادیت اور نقصانات پر تحقیقات شائع کرتا ہے?’ فیومو نیسن‘ ایک نشہ آور فنگس یا پھپوندی ہے جس کے بارے میں چند اور تحقیقوں میں یہ کہا گیا ہے کہ اس سے معدے کو منہ سے ملانے والی نالی کے کینسر میں اضافہ ہوا ہے?