5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
افغانستا ن کا مشن صرف برطانوی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،ڈیوڈ کیمرون
جنگ نیوز -
ہلمند …برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اس وقت افغانستان کے دورے پر ہیں اس موقع پر افغانی صوبے ہلمند میں میں تعینات برطانوی فوجیوں سے کہا کہ انہیں اور پورے ملک کو اپنے فوجیوں پر فخر ہے?ہلمندمیں کیمپ بیسٹن میں برطانوی وزیراعظم نے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں،جو افغانی فوج کی تربیت سے واضح ہے?انہوں نے مزید کہا کہ افغانستا ن کا مشن صرف برطانوی قومی سلامتی کا مسئلہ ہے?اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ان کے آپریشنل الاؤنس کو دوگناہ کیا جائیگا? ڈیوڈ کیمرون نے سڑکوں پر بموں کو ناکارہ بنانے کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اس کام کے لیے فوجی اہلکار اور گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا بلکہ اس کے انہیں مزید67 ملین پاؤنڈ دیئے جائیں گے?انہوں نے کہا کہ اس سے افغانی فوج،پولیس اور سول سروس کو بھی مدد ملے گی?