5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
دونوں ہاتھوں سے معذور چینی پنکچر ساز عزم و حوصلے کی اعلی? مثال
جنگ نیوز -
بیجنگ…سینٹرل مانیٹرنگ…محنتی افراد اپنی زندگی کی گاڑی چلانے کے لئے کسی بھی کام میں عار محسوس نہیں کرتے ? ایسی ہی ایک مثال چین میں بھی موجود ہے جہاں ایک معذور شخص د ونوں بازوو?ں سے محروم ہونے کے باوجود محنت کر کے اپنی زندگی کی گاڑی چلارہا ہے? یہ چینی شخص ہاتھوں سے معذو ر ہونے کے باوجود سڑک کے کنارے سائیکل کے پہیوں میں ہوا بھرتا ہے اور پیروں کی مدد سے ہی پہیوں کی ٹیوب نکال کر پنکچر لگاتا ہے?