تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سوڈانمیں مسلح افواج کی اعلی? قیادت تبدیل

جنگ نیوز -
خرطوم . . .... . .. سوڈان کے صدرعمرحسن البشیر نے امریکی پابندیوں کا شکار جائنٹ چیفس آف اسٹاف کے ڈپٹی چیئرمین محمداحمد عواض ابن عوف سمیت مسلح افواج کی اعلی? قیادت تبدیل دی ہے ?سوڈانی فوج کے ترجمان نے ایک غیرملکی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدرکے اقدام کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ فوج میں تقرروتبادلے اعلی? عہدوں کے سالانہ جائزے کا حصہ ہیں اورریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے افسروں کی جگہ ترقی پانے والے افسروں کو تعینات کیا گیا ہے?سوڈان کی سرکاری خبررساں ایجنسی سونا نے ایک رپورٹ میں فوج میں ان تبدیلیوں کی اطلاع دی ہے اوراس میں صدربشیر کو سوڈان کی تمام مسلح افواج کا سپریم لیڈر قراردیا گیا ہے حالانکہ انہوں نے اپریل میں منعقدہ صدارتی انتخابات کے لیے مہم کے دوران اپنے نام کے ساتھ ''مسلح افواج کا سپریم کمانڈر''کا عہدہ لکھنا چھوڑ دیا تھا?سوڈان کودارفورمیں خانہ جنگی کی وجہ سے اس وقت اقوام متحدہ کی پابندیوں کا بھی سامنا ہے جبکہ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت نے صدربشیراوردواور سوڈانی شخصیات کے خلاف دارفورمیں جنگی جرائم اورانسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں?تاہم خرطوم حکومت عدالت کے ان احکامات کو تسلیم کرنے اوردائرہ کار کو تسلیم کرنے سے انکارکرچکی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.