تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

سینے کے سرطان کے لیے ریڈیو تھراپی کی نئی تکنیک تیار

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…ماہرین طب نے دعوی کیا ہے کہ اب سینے کے سرطان کے علاج کے لیے بہت جلد ’ون شاٹ ریڈیو تھراپی‘ کا طریقہ اپنایا جاسکے گا? یونیورسٹی کالج لندن کے پروفیسر ڈاکٹر جیانت ایس ودیا کی زیر نگرانی ریڈیو تھراپی کے اس طریقے کار کو سامنے لانے کے لیے 10سال تک تحقیق کی گئی? اس تکنیک کو ’ٹارگیٹڈ انٹرا اوپٹو ریڈیو تھراپی‘ کا نام دیا گیا ہے جس کے ذریعے ریڈیو تھراپی کی خطرناک شعاعیں صرف اسی حصے پر مرکوز رہتی ہیں جہاں ٹیومر ہوتا ہے? اس لیے خطرناک شعاعوں کے پھیلاؤ کا امکان زیرو ہوجاتا ہے?دوو ہزار سے زیادہ خواتین پر تجربات کے بعد اب اس تکنیک کی اجازت دے دی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.