تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی برسی پر سیمینار، رانا ثنا ء کو برطرف کرنے کی قرارداد

جنگ نیوز -
لاہور…جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والے سیمینار کے شرکا نے کالعدم تنظیموں کی سرپرستیکے الزام میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے ? مدرسہ جامعہ نعیمیہ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی پہلی برسی کے موقعہ پر شرکانے ایک سال گزر جانے کے باوجود ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہیدکے قاتلوں کو گرفتار نہ کئے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا ?وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات سید صمصام علی بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کے قاتلوں کی گرفتاری صوبائی حکومت کامعاملہ ہے اس لئے پنجاب حکومت کو اس پر غور کرنا چاہئے ?ان کاکہناتھا کہ پنجاب کے ایک علاقے میں ضمنی انتخاب کے دوران کالعدم تنظیموں کے بعض عہدیدار پنجاب حکومت کے وزرا کی گاڑیوں میں گھومتے رہے ہین جن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر قانون پر دہشت گردوں اورکالعدم تنظیموں سے روابط کے الزامات بھی لگتے رہے ہیں ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی دہشت گرد تنظیم سے نہ تو تعلق رکھا ہے اور نہ ہی کبھی کسی کالعدم تنظیم سے ا سکے روابط رہے ہیں?اس موقعے پر دیگر دینی اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے درجات کی بلندی کی دعائیں کیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.