5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اقوام متحدہ عسکریت پسندوں کی بلیک لسٹ سے کئی نام نکالنے پر رضامند
جنگ نیوز -
کابل ... افغان حکومت کی امن کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے اقوام متحدہ نے عسکریت پسندوں کی بلیک لسٹ سے کئی نام خارج کرنے پر رضامندی ظاہر کردی? سلامتی کونسل کی ٹیم فہرست پر نظر ثانی کررہی ہے?افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے کابل میں بتایا کہ نظرثانی امن جرگے کے مطالبے پر کی جارہی ہے?انھوں نے کہا کہ فہرست پرانی ہوچکی ہے اور اس میں شامل کئی عسکریت پسند اب اس دنیا میں نہیں? جبکہ اس میں درج معلومات بھی اپ ڈیٹ کرنے کی بھی ضرورت ہے? سلامتی کونسل کی ٹیم ایک سو سینتیس افراد کی بلیک لسٹ پر نظر ثانی کا کام مکمل کرکے اپنی سفارشات اس ماہ کے آخر میں جمع کرائے گی? ان کا کہناتھا کہ افغان جنگ کا فوجی حل نہیں? بات چیت سے امن کی طرف بڑھا جائے? اقوام متحدہ کے نمائندے نے بتایا کہ غلط الزامات کی بنیاد پر نیٹو فورسز اور حکومت کی جیلوں میں قید افغانوں کی رہائی کیلئے قائم کمیٹی کو معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں?