تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوادر میں دس روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی

جنگ نیوز -
گوادر میں دس روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی

گوادر…سمندری طوفان اور بارشوں سے بلوچستان کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ضلع گوادر میں دس روز بعد بھی زندگی معمول پر نہیں آسکی?فصلیں اور باغات زیر آب ہونے سے ضلع پسنی میں زراعت کا شعبہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے?گزشتہ روز گوادر شہر اور پشکان سمیت کچھ مقامات پر سرکاری و غیرسرکاری تنظیموں کی جانب سے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم تو کیا گیا لیکن اکثر علاقوں میں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ? طوفان اور بارشوں کی وجہ سے کشتیاں ٹوٹ جانے کے سبب متعدد ماہی گیر بے روزگار ہوگئے ہیں?گوادر شہر اور قرب و جوار کے بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے سے وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں?امداد کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف فش ہاربر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.