تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کراچی:ٹارگٹ کلنگ ،ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی،3 زخمی

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . .. . . کراچی میں گزشتہ روز سے اب تک اسسٹنٹ جیلر سمیت7 افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوگئے جبکہ3 افرادزخمی ہو گئے? پولیس کے مطابق لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہو گیا تاہم کل شہید ملت روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اسسٹنٹ جیلر سینٹرل جیل اسحاق میو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دیر رات گئے دم توڑ گئے? پیر کے روز شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے? گلستان جوہرمیں مسلح افرادنے فائرنگ کرکے محمد ابراہیم مانا کو قتل کردیاجس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیاگیا?اہلسنت والجماعت کے ترجمان احسان فاروقی کے مطابق مقتول ان کی جماعت کا علاقائی رہنماتھا?موسی? کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حکیم ولد نورمحمد اورمختارخان کو ہلاک کردیا? دوسری جانب ناظم آباد 6نمبرمیں مسلح افرادکی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایوب ابراہیم نقوی کی نماز جنازہ رضویہ سوسائٹی میں واقع شاہ کربلا امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس کے بعد مشتعل افرادنے ناظم آباد چورنگی پر ٹائر جلاکراحتجاج کیاجبکہ نامعلوم افرادنے ناظم آباد فارمین کالج کے قریب بس کو نذر آتش کردیا جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور آنسوگیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے مظاہرین کو منتشرکردیا?اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھی ہوائی فائرنگ کی گئی تاہم رینجرزکی بھاری نفری ہونے کے باوجود اس کا کردار خاموش تماشائی سے زیادہ نہیں تھا?پیرکی صبح نارتھ ناظم آباد میں مسلح افرادکی فائرنگ سے 22سالہ تابش ولد شہاب الدین بھی جاں بحق ہو گیاتھا??سچل کے علاقے مین ایوب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نعیم علی زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.