5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چھوٹے قد کے افراد میں عارضہ قلب کے خطرات زیادہ،ماہرین
جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک… چھوٹے قد کے حامل افراد میں عارضہ قلب کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، طویل قامت لوگوں کے مقابلے میں پست قامت افراد میں50فی صد ہارٹ اٹیک کی علا مات ہوتی ہیں?ایک رپورٹ کے مطابق ان میں وزن،بلڈ پریشر اور سگریٹ نوشی کی عادا ت اہم شمار ہوتی ہیں? فن لینڈ میں اس تحقیق میں 30لاکھ مرد و خواتین کے اعدادوشمار کے جرنل کو دیکھا گیا جن میں ان کے قد اور دل کے مسائل کا مکمل جائزہ شامل تھا? اس تحقیق میں پست قامت کو5فٹ 3انچ سے کم (161سینٹی میٹر) میں شمار کیا گیا جب کہ طویل قامتی میں 5فٹ9انچ (174سینٹی میٹر) قد کے حامل افراد کوشامل کیا گیا?