5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اندرون سندھ کئی شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب
جنگ نیوز -
حیدرآباد…سندھ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ?لاڑکانہ اور گردونواح میں رات ڈیڑھ بجے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور یہ سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا ? محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ میں چھتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ? کئی مقامات پر درخت گرگئے اور بجلی کے تاروں کو شدید نقصان پہنچا?قمبرشہداد کوٹ ،لاڑکانہ اور ڈوکری کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جو صبح دس بجے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ?جیکب آباد شہر اورگردونواح میں بھی تیز بارش کے بعد سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے?سکھر اور گردوانوح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جو ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی?خیر پور ، ہنگورجہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ? آباد گاروں کا کہنا ہے کہ بارش سے کپاس کی فصل کو فائدہ ہوگا?