5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
حکومت بچوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کررہی ، والدین کا شکوہ
جنگ نیوز -
ملتان …کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ان کے بچوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں کہ وہ کرغزستان میں ہیں یا وطن واپس لائے جاچکے ہیں? کرغزستان میں محصور پاکستانی طالب علموں میں ایک ملتان کارہائشی کلیم اللہ بھی ہے جس کا تاحال اپنے گھروالوں سے رابطہ نہیں ہوسکاہے?کرغزستان میں پھنسے ہوئے طالب علم کلیم اللہ کے بھائی حسیب نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ رات کلیم اللہ نے فون پررابطہ کرکے بتایاتھا کہ وہ پاکستان آنے کے لئے خصوصی طیارے میں سوار ہورہا ہے جس کے بعد سے تاحال ان کا رابطہ کلیم اللہ سے نہیں ہوسکاہے نہ ہی یہ پتا چل سکا ہے کہ کرغزستان سے پاکستان آنے والے طالب علموں میں کلیم اللہ بھی شامل ہے یا نہیں?حسیب کا کہناتھا کہ پاکستان پہنچنے والے طالب علموں کی فہرست جاری کی جانی چاہئیے تاکہ لوگوں کو اپنے پیاروں کوڈھونڈنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے?