5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کرغزستان میں فسادات: 170افراد ہلاک، ازبکستان نے سرحد بند کردی
جنگ نیوز -
بشکیک …اقوام متحدہ کے مطابق کرغزستان میں ہونیوالے خون خرابے سے بچنے کیلئے ہمسائے ملک ازبکستان میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد بہت جلد ایک لاکھ تجاویز کرجائیگی?اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا کہ لسانی فسادات کے نام پر بچوں اور بڑوں کو قتل اور زیادتی کا نشانہ بنایا جارہا ہے?انہوں نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ان فسادات کی باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی ہے? دوسری جانب ازبکستان نے شورش زدہ کرغزستان سے انسانی انخلا کو روکنے کیلئے اپنی سرحد بند کردی ہے?اقوام متحدہ اور مختلف امدادی تنظیموں کی درخواست رد کرتے ہوئے ازبکستان کے نائب وزیراعظم عبداللہ آری پوف نے ایک بیان میں کہا کہ ریفیوجیز کے لیے اب سرحد بند کردی گئی ہے? انہوں نے کہا کہ اب ان کے پاس کرغزستان سے فرار ہونیوالے افراد کے کو رکھنے کیلئے سہولیات نہیں ہیں? انہوں نے مزید کہا کہ پناہ لینے والوں کی مدد کرنے کے لیے ازبکستان کو عالمی مدد کی ضرورت ہوگی?ان کے مطابق اب تک انہوں نے کرغزستان سے آنیوالے45 ہزار افراد کی رجسٹریشن کیا ہے جبکہ ایک اور سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک65 ہزارافراد کرغزستان سے سرحد پار پناہ لے چکے ہیں?اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ75ہزار افراد کیلئے ایڈ بھیج رہا ہے?کرغزستان کی وزارت صحت کے مطابق دو شہروں میں چار دن کے ہنگامہ آرائی میں170 سے زائد افراد ہلاک اور 18سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں?اوش کے شہر میں جمعہ کے روز ہنگامہ آرائی نے زور پکڑا تھا جب لسانی کرغز گروہوں نے ازبکوں کے گھروں اور دکانوں پر دھاوا بول دیا?ازبکس نے حکومت پر الزام لگایا ہے کہ اس ہنگامہ آرائی میں کرغز کی حمایت کی ہے جبکہ کرغزستان نے الزام لگایا ہے کہ سابق صدر باکی یوف کے بیٹے نے دس ہزاد ڈالر دے کر یہ فسادات کرائے ہیں? کرغزستان سے آنے والے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فسادات میں لوگوں جن میں بچے بھی شامل تھے ان کے گھروں کے اندرزندہ جلایا گیا ہے? ان کا کہنا تھا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے جو میڈیا میں بتائی جارہی ہے?تاہم کرغزستان کے شہر اوش کی سڑکوں پر لاشیں بے گوروکفن پڑی ہیں، جہاں ذرائع کے مطابق اب بھی فائرنگ کی آواز سنائی دے رہی ہے?ذرائع کے مطابق جلال آباد میں بھی ہنگامہ آرائی جاری ہے? اوش کی سڑکوں پر جلی ہوئی لاشیں پڑی ہوئی ہیں تاہم ان کو ہٹانے والا کوئی نہیں ہے? روسی صدر نے کرغزستان کے حالات کی مزاہمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل برداشت نہیں کیے جائیں گے?تاہم پچھلے ہفتے انہوں نے روسی فوج کو کرغزستان میں بھیجنے سے انکار کردیا تھا مگر انہوں نے کہا کہ وہ ایڈ بھیجیں گے?جبکہ پیر کو ایک روسی تنظیمCollective Security Treaty Organisation نے ایمرجنسی اجلاس میں درخواست کی ہے کہ شورش زدہ کرغزستان میں خصوصی فورسز تعینات کیے جائیں?اس کے علاوہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے خصوصی وفد نے کرغزستان میں جلد ریفرنڈم کرانے پر زور دیا ہے?