5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اینی میٹڈ فلمToy Story3 کا ورلڈ پریمیئر
جنگ نیوز -
ہالی وڈ…ہالی وڈ میں اینی میٹڈ فلم Toy Story کی سیریز تھری کے ورلڈ پریمیئر کی رنگارنگ تقریب منعقد ہوئی?فلم کے پریمیئر میں Tom Hanks، ٹم ایلن اور مائیکل کیٹن نے شرکت کی? کارٹون کردار ووڈی میں ٹام ہینکس کی آواز استعمال کی گئی ہے جبکہ Buzz کے کردار میں ایک بار پھر ایلن کی آواز استعمال کی گئی ہے?Toy Story تھری اپنی سیریز کی آخری فلم کے 11سال بعد تھری ڈی وژن میں 18جون کو امریکا اور22جولائی کو برطانیہ میں ریلیز کردی جائیگی?Toy Story کی کہانی اینڈی اور اس کے کھلونوں کے گرد گھومتی ہے?اینڈی کالج جانے کی عمر کو پہنچتا ہے تو Woodyاور Buzz سمیت ان کے کھلونے اپنے غیر یقینی مستقبل کے بار ے میں فکر مند ہوجاتے ہیں، پھر یہی تعلق کہانی میں دلچسپ صورتحال پیدا کردیتا ہے?فلم کے ریڈ کارپیٹ کے موقع پر Tom Hanks اپنی اس نئی فلم کے بارے میں بہت پر جوش تھے اور ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ شائقین Toy Story 3سے بھر پور محظوظ ہوں گے?اس موقع پر امریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئر بھی موجود تھیں?