5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
2015ء میں اسکاٹ لینڈ سے خلائی سیاحت کے آغاز کا امکان
جنگ نیوز -
ڈبلن…سینٹرل مانیٹرنگ…اسکاٹ لینڈ کی رائل ایئر فورس نے اعلان کیا ہے کہ 2015ء میں سیاحوں کو خلا میں لے جانے کا پروگرام شروع کیا جاسکتا ہے جبکہ امریکا میں 2012ء میں خلائی سیاحت کے پروگرام کا آغاز کردیا جائے گا جس میں ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ ، ماحولیات کے ماہر جیمز لولاک اور معروف کامیڈین رسل برانڈ بھی خلا کی سیر کو جائیں گے?برطانوی خلائی ایجنسی کے سر رچرڈ برینسن(Sir Richard Branson) کا کہنا ہے کہ لوزی ماؤتھ کا مقام ایک آئیڈل مقام ہے جہاں سے اسپیس کرافٹ ٹیک آف کرسکتے ہیں?ایک برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ول وائٹ ہارن کے صدر ورجن گلاسٹک نے کہا ہے کہ کمپنی اس بات پر دباؤ بڑھارہی ہے کہ برطانیہ کے ایسے قوانین میں تبدیلی لائی جائے جس میں کمرشل پروازوں کی ممانعت کی گئی ہے?ورجن گلاسٹک نے بتایا کہ برطانوی خلائی ایجنسی لوزی ماؤتھ کو ایک آئیڈل مقام سمجھ رہی ہے اور وہاں سے پروازیں شروع کرنے کے منصوبے پر غور کررہی ہے کیونکہ لوزی ماؤتھ پر ایک طویل رن وے اور ان کی ڈیمانڈ کے مطابق واضح ایئر اسپیس بھی ہے?ورجن گلاسٹک پر اعتماد ہیں کہ امریکا میں خلائی سیاحت کا 2012ء میں آغاز ہوجائے گا جہاں 335افراد خلا باز بننے کی خواہش رکھتے ہیں اور جن سے بکنگ کی مد میں پہلے ہی65ملین ڈالر کی رقم وصول کی جاچکی ہے? ان میں50فیصد امریکی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برطانوی ہیں? ماہر طبیعیات اسٹیفن ہاکنگ ، ماحولیات کے ماہر جیمز لولاک اور معروف کامیڈین رسل برانڈ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو خلا کی سیاحت کرنا چاہتے ہیں?واضح رہے کہ خلائی سیاحت کے شوقین ہر فرد کو 2لاکھ امریکی ڈالر ادا کرنا ہوں گے اور سب سے اہم بات یہ کہ اس کے لیے کسی فٹنس سرٹیفیکٹ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی?