5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
آرمی چیف جنرل کیانی چین کے5روزہ دورے پر روانہ
جنگ نیوز -
راولپنڈی…چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی ، چین کے 5 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ? آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق کیانی ، چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی دعوت پر گئے ہیں ،ایئرپورٹ پر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹنٹ جنرل خالد شمیم وائیں اور چین کے سفیر نے انہیں الوداع کیا، اس دورے میں وہ چین کی مسلح افواج کی قیادت سے ملاقاتوں میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے?