5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تیل کے رساؤ سے ہونیوالے نقصانات کا ازالہ یقینی بنائیں گے،اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ کے بحران کو وبائی مرض سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نقصانات کا ازالہ یقینی بنائیں گے? وقت آگیا ہے کہ صاف ستھری توانائی کے حصول کیلئے قومی مشن شروع کیا جائے? اوول آفس میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے اوباما کا کہنا تھا کہ وہ بدھ کو برٹش پیٹرولیم کے سربراہ سے ملاقات میں زور دیں گے کہ کمپنی کی کوتاہی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے فنڈ قائم کریں? اس فنڈ کا انتظام بھی کمپنی کے ہاتھ میں دینے کے بجائے تیسری پارٹی کو دیا جائے? تاکہ شفاف طریقے سے کلیمز ادا کیے جاسکیں? اوباما کا کہنا تھا کہ خلیج میکسیکو میں تیل کے رساؤ کے بعد متبادل اور صاف ستھری توانائی کے حصول کیلئے قومی مشن شروع کرنے کا وقت آگیا ہے? خلیج میکسیکو میں لاکھوں بیرل تیل بہہ چکا ہے جو وبائی بیماری جیسا ہے? اور اس سے نمٹنے میں مہینوں اور برسوں لگ سکتے ہیں?