5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بھارت کا بھی اسٹاک مارکیٹس پر 15%کیپٹل گینز ٹیکس لگانے کا اعلان
جنگ نیوز -
نئی دہلی…پاکستان کے بعد بھارت نے بھی ملکی اسٹاک مارکیٹس پر 15 فی صد کی شرح سے کیپٹل گینز ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا?بھارتی وزیر خزانہ پرناب مکھر جی کے مطابق کیپٹل گینز ٹیکس لگانے کا فیصلہ مالی خسارہ 6.9 فی صد یعنی 16 سال کی بلند ترین سطح پر آنے کے بعد کیا گیا ہے?وزیر خزانہ پرناب مکھر جی نے بتایا کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹس پر کیپٹل گینز قلیل مدت میں حصص کی فروخت کرنے پر لگایا گیا ہے جبکہ ایک سال یا اس کے بعد حصص فروخت کرنے پر کیپٹل گینز ٹیکس نہیں دینا ہوگا?اس وقت بھارت کی بی ایس ای سینسکس30 انڈیکس 17400 کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ ماضی میں یہ 20 ہزار کی سطح بھی عبور کرچکا ہے?