تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطاآباد جھیل سے پانی کا اخراج6ہزار کیوسک سے بڑھ گیا

جنگ نیوز -
ہنزہ… عطا آباد جھیل کے اسپل وے میں مسلسل کٹا ؤ کے باعث جھیل سے پانی کا اخراج 6100 کیوسک تک پہنچ گیا ہے ? سرکاری ذرائع کے مطابق جھیل میں پانی کی آمد پانچ ہزار آٹھ سو کیوسک جبکہ اسپل وے کے ذریعے پانی کا اخراج چھ ہزار ایک سو کیوسک ہورہا ہے? پانی کے اخراج جاری رہنے کے سبب اسپل وے پر کٹاؤ کا عمل جاری ہے اور اسپل وے مسلسل چوڑا ہوتا جارہا ہے? دوسری جانب ہنزہ میں انتہائی خراب موسم کی وجہ سے ہیلی سروس آج تیسرے روز بھی معطل ہے?تاہم حکام کا کہنا ہے کہ موسم صاف ہونے کی صورت میں ہیلی سروس دوبارہ بحال کردی جائے گی?عطا آباد کے علاقے میں جھیل سے ملحقہ پہاڑوں سے لینڈنگ سلائیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ پانچ ماہ سے وقفے وقفے سے جاری ہے?جبکہ سامان کی ترسیل اور لوگوں کی آمدورفت کے لئے شاہراہ قراقرم کاگلگت ہنزہ سیکشن بھی سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.